چناب چوک میں کار سوار مسلح افراد نے الیکٹریشن کو اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ چناب چوک سے نامعلوم کار سواروں نے الیکٹریشن کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ جھنگ روڈ کے رہائشی خورشید اسلم نے بتایا کہ اس کا31سالہ بیٹا طاہر خورشید جھنگ روڈ لکڑ منڈی میں ڈی پی پینل تیار کرنے کا کام کر کے گزشتہ رات کو دکان بند کر کے گھر آ رہا تھا کہ جب وہ چناب چوک کے قریب پہنچا تو کالے رنگ کی کار پر چار مسلح افراد نے روک کر زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے، اس کا فون بھی بند ہے، تلاش کرنے پر کوئی پتہ نہ چل سکا۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو جھنگ بازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں