نئے سمارٹ فونز کی دھوم

کراچی (بیوروچیف) سام سنگ نے ایک بار پھر اسمارٹ فونز کی دنیا میں سبقت حاصل کر لی، حال ہی میں متعارف کرایا گیا۔سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سرفہرست آ گیا ہے۔گزشتہ ہفتے جاری کی گئی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی عالمی فہرست میں کئی نئی انٹریز سامنے آئی ہیں، جن میں سام سنگ، انفنکس، ون پلس اور شامی جیسے برانڈز شامل ہیں۔ مقبول ترین سمارٹ فون کی فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7(نیو انٹری) پہلے اور انفِنکس ہاٹ 60 پرو +(نئی انٹری) دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ون پلس نورڈ 5فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56چوتھے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25الٹرا پانچویں نمبر پر ہیں۔ شامی پوکو ایف 7فائیو جی چھٹے اور سام سنگ گلیکسی زی فلپ 7(نئی انٹری)ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ ویوو ایکس 200ایف ای فائیو جی آٹھویں، نتھنگ فون (3)فائیو جی نویں اور 10ویں پوزیشن پر ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی (نئی انٹری)موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں