آج کی دنیا تعلیم کیساتھ ہنر کی بھی طالب ہے،مریم نواز شریف

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نوجوانوں کی سکلز کے عالمی دن پر پیغام، کہا زمانہ بدل چکا ہے آج کی دنیا تعلیم کے ساتھ ہنر کی بھی طالب ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صرف ڈگری نہیں، ہنر وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے، مہارت صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ خود اعتمادی اور قومی ترقی کی ضمانت ہے۔دور حاضر میں ہنر ہی ترقی کی کلید ہے ۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی راہ میں انقلابی اقدام کر رہی ہے۔پنجاب کے سکولوں میں ایڈ ٹیک ، میٹرک کا پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے ۔ زراعت ،ماحولیات سمیت ہر سرکاری محکمے میں انٹرن شپس کا آغاز کیا ہے ۔نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز فراہم کی جا رہی ہیں جو اس وقت سب سے بڑا ٹول ہیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کی سکلز کو پلیٹ فارم اور تقویت دے گا، پنجاب میں فری لانسرز کے لئے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن پروگرام شروع کیا۔TEVTA پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دور کی ضرورتوں کے مطابق تربیت دے رہا ہے، میرا عزم ہے کہ ہر نوجوان کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی ہنر ہو۔مہارت روزگار کا راستہ ہی نہیں، بلکہ عزت اور ترقی کی ضمانت ہے۔میرا خواب ہے کہ پنجاب کا نوجوان نوکری کا طلب گار نہیں بلکہ روزگار دینے کے قابل ہو۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مشن ہے کہ ہمارے نوجوان فری لانسنگ سے لے کر انٹر پرینیور شپ تک ہر میدان میں کامیاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں