دو مختلف واقعات کے دوران وکیل سمیت 2 افراد قتل

لاہور(بیوروچیف) لاہور میں دو مختلف واقعات کے دوران وکیل سمیت 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں 58سالہ جواد خان نامی وکیل کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں