میاں نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم کی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمر احمد منے خان نے کہاہے کہ موجودہ حکو مت نے عملی اقدامات سے ملک اور عوام کومشکلات سے نکال دیا ہے ٹاہم میاں نوازشریف کیساتھ سازش کر کے پی ٹی آئی پروجیکٹ پیش نہ کیاجاتاتو عوام مشکلات کا شکار نہ ہوتے میاں نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی اب پی ٹی آئی مکا فاتِ عمل کا شکار ہے نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم کر کے ترقی کا پہیہ روکا گیا، چند عناصر نے ہماری قیادت کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کے بعد پاکستان اور پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہیہمارے سیاسی مخالفین آج مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے سے روگردانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں