ویمن ورلڈ ٹی20 بلائینڈ کرکٹ کپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )نے ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے تاہم حتمی 16رکنی سکواڈ کا اعلان 15اکتوبر کو کیا جائیگا۔ گزشتہ روز پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل نے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا انعقاد میرپور آزاد کشمیر میں کیا ، جس میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ میں شامل 20خواتین کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا ، تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ان میں بشری ظہور ، بسمہ حسین ، شمائلہ کرن ،رمشا شبیر، سمیرا ملک ، عیشال فیصل ، قندیل فاطمہ ، نصرت بتول ، نرما رفیق ، ایمان ارشد ، میراب ارشد ، ہوریہ ملک ، سعیدہ خالد ، رابعہ جاوید ہاشمی ، مریم خان ، امین طارق ، نور فاطمہ ، مہرین علی ، نشا بخش اور مریم جہانگیر شامل ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 20 کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تاہم ورلڈ کپ کیلئے ویمن کھلاڑیوں کی 16رکنی ٹیم کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں