عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت تحفظ کرینگے

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی، جمہوری اور قانونی جدوجہد کے ذریعے عوام کے حق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ فارم 45 کے معاملے پر ہماری بروقت جدوجہد نے شفاف انتخابی عمل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا، انہوںنے کہاکہ عوامی فیصلوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں