کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے لے گئے مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد شفیق نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک294گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے گھرکے باہر سے بکرے اور بکریاں کل مالیت 3لاکھ50ہزا ر روپے چوری کرلیے۔دوسرے واقعہ میں عباد خان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 294گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے گھرکے باہر سے بکرے اور بکریاں کل مالیت 1لاکھ 50ہزا ر روپے چوری لیے جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔




