2ہفتوں میں 293اشتہاری مجرمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی اوفیصل آبادذیشان اصغر کی قیادت میں ریجن فیصل آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصراور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیراتنگ،ضلعی سربراہان کو کریک ڈائون مزید تیز کرنے کے احکامات جاری ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ذیشان اصغرنے ضلعی سربراہان کو کریک ڈائون تیز کر نے کے احکامات جاری کیے جس پر عملدرآمد کر تے ہو ئے ریجن فیصل آباد سال 2025 ماہ جولائی میں گزشتہ2 ہفتوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے کیٹگریAکے102اور کیٹگری Bکے 191مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی عمل میں لاتے ہوئے کل 293مجرمان اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔مزیدآرپی او فیصل آبادذیشان اصغرنے سی پی او فیصل آباد ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔مشکوک علاقہ جات میں کامبنگ اپریشنز کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہو۔ ٹائون ایس پیزاور ایس ڈی پی او ز روزمر ہ کی بنیاد پر جاری کاروائیوں اورتفتیش کی پیش رفت کا جائزہ لیں۔ منشیات جیسی معاشرتی لعنت کے قلع قمع سے ہی صحت مند معاشرے کے قیام اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ ایسے بدقماش اور بد رویہ گان عناصر کے خلاف سخت موثر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔مزید آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے پتنگ بازی پرعائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے چاروں اضلاع کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا لہذا تمام ضلعی سربراہان اپنے اپنے متعلقہ ضلع میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں اور سپیشل برانچ کی معاونت سے ایسے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے جہاں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہووہاں ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کیے جائیں تاکہ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں