فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 26 ملت روڈ ہجویری ٹائون میں سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا دی’ علاقہ مکینوں کے گھروں کی بنیادوں میں گندا پانی داخل ہو گیا اور گھروں کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں’ خدشہ ہے کہ یہ دیواریں بوس نہ ہو جائیں اور کوئی بڑا جانی نقصان نہ ہو جائے’ علاقہ مکین گھروں میں قید ہو کر رہ گئے’ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن نے ہر طرف تباہی مچادی’ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’ سیوریج کے گندے پانی پر مچھروں نے ڈیرے جما لئے’ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی لائنیں بیٹھ چکی ہیں اور سیوریج کا گندا پانی گھروں کے واش روموں کے ذریعے کمروں تک پہنچ چکا ہے’ ملت روڈ پر سیوریج کی مین لائن ٹوٹنے اور علاقے کی سیوریج کی بوسیدہ لائنیں بیٹھنے سے گٹروں کا پانی رہائشیوں کے گھروں کی بنیادوں میں داخل ہو گیا اور محنت مشقت کی کمائی سے بنائے ہوئے گھر زمین بوس ہونے لگے’ گھروں کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور عین ممکن ہے کہ یہ دیواریں اور مکان زمین بوس ہو جائیں کوئی بڑا واقع رونما نہ ہو جائے’ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ سے مطالبہ ہے کہ ملت روڈ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین سیوریج لائن جلد مکمل کر کے یونین کونسل 26 کی بوسیدہ سیوریج لائنوں کی جگہ نئی سیوریج لائنیں بچھا کر علاقہ مکینوں کو مشکل اور پریشانی سے نجات دلائی جائے۔




