فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر ای ایم ہائوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر ڈویلپر نے سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا کے بھائی کلیم اللہ کموکا سے3کروڑ31لاکھ سے زائد رقم ہتھیا لی۔پلاٹ دیا نہ رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعدچیک دیئے جو کہ بوگس نکلے،مدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ڈویلپر ثوبان کی تلاش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق 219ر۔ب ڈھڈیوالا کے رہائشی کلیم اللہ کموکا نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزے ملزم ثوبان ولد احسان نے جڑانوالہ روڈ پر ای ایم گارڈن کے نام سے ہائوسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا تو اس نے مذکورہ سوسائٹی میں31عدد مختلف پلاٹس کی فائل3کروڑ31لاکھ،82ہزار 880روپے میں خرید کر رقم ڈویلپر کو ادا کردی۔بعد ازاں رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔




