سیاسی جماعتوں کو29اگست تک گوشوارے جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت کردی ہے۔ای سی پی اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60روز کے اندر تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی’گوشواروں میں سیاسی جماعتوں کو سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرواناہوں گے۔جماعت کی آڈٹ رپورٹ اور تفصیلات پر پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کے دستخط ہونا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں