2لاکھ نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 2لاکھ روپے نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہو گی۔آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد کی جانب سے ایف بی آر حکام سے مذاکرات کیے گئے، اس موقع پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر لاگو نہیں ہوگی، ڈیجیٹل انوائسنگ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو ہوگی۔ایف بی آر نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائے گا، سیلز ٹیکس قانون 37اے اور 37بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، کسی بڑے صنعتکار کو بھی سیلز ٹیکس قانون کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا، 37اے اور 37بی کے قانون کا مقصد جعلی انوائسز کی روک تھام ہے۔ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں کسٹمز کے چھاپوں کیخلاف الگ اجلاس میں نیا میکنزم طے ہوگا، موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کیلئے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کاشف چوہدری، سلمان صدیقی، شرجیل میر اور دیگر نے ٹیکس نظام پر موقف پیش کیا، تاجر رہنماں کا موقف تھا کہ کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں