ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے، نیٹو ہر چیز کے لیے ہمیں واپس ادائیگی کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی، بائیڈن کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئی ہیں، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔ یعنی جو ملک روس سے تجارت کرے گا اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا کو بیچنا چاہے گا تو اسے 100فیصد درآمدی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں