نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2پولیس اہلکارشہید

ڈی آئی خان(نامہ نگار) ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سخی گیٹ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور اہلکار شہزاد شامل ہیں، غلام محمد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاں پنیالہ جبکہ اہلکار شہزادہ کا تعلق لکی مروت کے گائوں ابا خیل سے تھا۔پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں