جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے ارکان تحصیل صدر جڑانوالہ شفقت رانا،سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 101رانا شعیب شفقت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،رانا مبشر شفقت ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور اہلیان جڑانوالہ کو درپیش مسائل پر بارے بتایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہید بینظیر بھٹو پارک اسلام میں گندے پانی کے کنوئیں بنائے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے سابق وزیر اعظم پاکستان و قائد پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب پارک کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے اور لاہور روڈ پر واقع صرافہ مارکیٹ کی دکانوں کی صورتحال بارے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کیلئے جدو جہد کر رہی ہے شہید بینظیر بھٹو پارک کی خوبصورتی کو کسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا اور اہلیان جڑانوالہ کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ وفد کے ارکان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کمشنر فیصل آباد کو ہدایت جاری کی ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو پارک میں کنوں کی کھدائی کا کام فوری طور پر روک دیا جائے۔




