بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے ترقی کے دشمن ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے ضلع ژوب میں بسوں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے جسکا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ہی ممکن ہے عوام پاکستان اور پنجاب کے معصوم شہر یوں کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کا پاک فوج کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے نو پنجابی افراد کی شہادتیں اہل پاکستان کیلئے دل دکھا دینے والی خبر ہے پیپلز پارٹی اس وحشیانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے ۔پوری قوم دہشتگردی کی المنا ک وارداتوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشتگر د و ں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں