یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

کمالیہ(نامہ نگار)حکومتی سطح پر قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی یونیورسٹی آف کمالیہ نے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیاتفصیل کے مطابق پنجاب کی تحصیل کمالیہ میں حکومتی سطح پر قائم ہونے والی پہلی جامعہ یونیورسٹی آف کمالیہ نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے علاقے کے طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس سے قبل اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبا کو لاہور، ملتان، فیصل آباد اور ساہیوال جیسے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، جس سے وقت اور مالی وسائل دونوں کا ضیاع ہوتا تھا۔ یونیورسٹی آف کمالیہ کا قیام علاقے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ ڈاکٹر یاسر نواب نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 13 مختلف پروگرامز میں داخلے شروع کیے جا چکے ہیں۔ ان پروگرامز میں آئی ٹی، بزنس، آرٹیفشل انٹیلی جنس، پولٹری سائنس، زراعت اور دیگر جدید و اہم شعبہ جات شامل ہیں۔ ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا کہ یہ ادارہ کمالیہ شہر کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں