سیمنٹ اور سریا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد، خصوصا مزدور طبقہ، حالیہ مہنگائی کے سبب شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے’ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے نہ صرف یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے بلکہ کاروباری افراد بھی اس بحران سے محفوظ نہیں رہے۔ مہنگائی کے باعث کئی تعمیراتی منصوبے التوا کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں۔کئی مزدور ایسے ہیں جو کرایہ، بچوں کی تعلیم اور بجلی کے بل تک ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں