کورٹ میرج کرنے آئی لڑکی کو رشتہ داروں نے پکڑ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں رشتہ داروں نے کورٹ میرج کرنے آئی لڑکی کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی، موقع پر موجود پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں کی لائبہ نامی لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اور گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے ضلع کچہری پہنچی تو رشتہ دار بھی پہنچ گئے اور عدالت میں پیشی سے قبل ہی سیشن کورٹ کے باہر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تو موقع پر موجود پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں