ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) اڈا مونگی بنگلہ میں افسوسناک واقعہ، سویٹ شاپ پر کرنٹ لگنے سے 15 سالہ زین مصطفی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کا تعلق چک 244 گ ب سے تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ غم میں ڈوب گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں پر برقی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔




