لاہور(بیوروچیف) ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کر دیا۔محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کیا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 37پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39لاکھ 86ہزار 500روپے جبکہ ماہانہ 11کروڑ 95لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ کی بنیاد پر اوسطا 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔




