پٹرولیم مصنوعات ڈیڑھ ماہ میں29روپے فی لیٹر مہنگی

اسلام آباد (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات ڈیڑھ ماہ میں 29روپے71پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہو گئی،یکم جون سے لیکر اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار باراضافہ کیا گیا-محض ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 19روپے 52پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 29روپے 71پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی-پیٹرول کی قیمت 31مئی 2025کو 252روپے 63پیسے فی لیٹر تھی اور اس وقت پیٹرول کی قیمت 272روپے 15 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 31مئی 2025کو 254روپے 64پیسے فی لیٹر تھی اوراس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284روپے 35پیسے فی لیٹر ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں