پیرس پریسٹ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیرس پریسٹ جڑانوالہ کے زیر اہتمام ایک روزہ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا انتظام فادر یعقوب یوسف نے کیا جس میں مہمانان گرامی اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورایہ ‘بشپ ڈاکٹر اندریا س رحمت اور امن کمیٹی کے رہنما مولانا سکندر حیات ذکی نے خصوصی شرکت فرما کر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔فادر یعقوب یوسف کی کاوش اس سپورٹس سرگرمی کو بے حد سراہا اورجیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے ۔ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر کرسچین یوتھ اور کھلاڑیوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئندہ بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرح کی سپورٹس سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں