ایجوکیشن اتھارٹی کے 73 کلریکل اہلکاروں کے تبادے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ، محترمہ راحیلہ جمیل کی جانب سے ضلع بھر میں تعلیمی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے کلریکل سٹاف کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔جاری کردہ احکامات کے مطابق مجموعی طور پر 73 کلریکل اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے، جن میں ہیڈ کلرک، سینئر کلرک اور جونیئر کلرک شامل ہیں۔ تبادلوں کا یہ عمل محکمانہ ضروریات، سروس رولز اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا گیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل کے مطابق، تبادلوں کا مقصد دفاتر کی کارکردگی میں بہتری، نظم و ضبط کا قیام اور کام کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں