لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نوازکا ”اپنی چھت اپنا گھر” منصوبہ ،سال 2025-26 کیلئے حکومت پنجاب نے 42.013ارب کی گرانٹ جاری کر دی۔ اس حوالے سے پی اینڈ ڈی بورڈ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز کے اجرا کیلئے خط لکھ دیا،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے اب تک 51ہزار سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کے مطابق منصوبے پر ابتک 60ارب 50کروڑ روپے کی لاگت آ چکی، 6160گھروں کی تعمیر مکمل جبکہ 45163گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان اور آن لائن رکھا گیا ،شہروگائوں کی تفریق کے بغیر قرض کی فراہمی جاری ہے۔صوبہ بھر سے کوئی بھی شخص اہلیت کی بنیاد پر درخواست جمع کروا سکتا ہے۔ نے بتایا نے بتایا کہ رہنمائی یا شکایات کیلئے ہیلپ لائن 080009100 پر کال کریں۔




