لاہور (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس، گڈز ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں 20فیصد اضافہ کردیا۔لاہور سے کراچی کنٹینر کا کرایہ 1لاکھ سے 1لاکھ 20ہزار مقرر، لاہور سے پشاور کا کرایہ 80ہزار سے بڑھا کر 96ہزار کردیاگیا۔لاہور سے راولپنڈی کارگو کنٹینر کاکرایہ 60ہزار سے 72ہزار مقرر، لاہور سے کوئٹہ کرایہ 1لاکھ 20ہزار سے 1لاکھ 44ہزارکردیا گیا۔کراچی سے لاہور کرایہ3لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 3لاکھ کردیا گیا، کراچی سے پشاور کرایہ ساڑھے 4لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 5لاکھ کردیا گیا۔کراچی سے راولپنڈی کاکرایہ 4لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دیا گیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود کا کہنا تھا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ہائی ویز پر نئے ٹول پلازوں کی تعمیر سے اخراجات بڑھ گئے۔موٹروے پر بلا وجہ بھاری چالان سے بھی اخراجات بڑھ گئے،حکومت بلا وجہ ٹول پلازوں کی تعمیر ختم کرے تو کرائے کم ہو جائیں گے۔




