اسمارٹ فونز کیلئے گوگل نے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )کچھ عرصے پہلے ایپل نے اپنے ویب برازر سفاری میں ایڈریس بار کو اوپر سے نیچے منتقل کر دیا تھا اور اس وقت اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔مگر اب گوگل نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے کروم برازر کے ایڈریس بار کو اوپر سے نیچے منتقل کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان جون 2025 میں کیا گیا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ فیچر 2023 سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے کروم برازر میں دستیاب تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا گیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے میں 2 سال کیوں لگا د ئیے۔اس نئے فیچر میں صارف کو آزادی ہوگی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ایڈریس بار کی لوکیشن کو سیٹ کرسکیں۔ایڈریس بار کو اسکرین پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنا بہت آسان ہے۔کروم سیٹنگز اوپن کرنے پر بھی وہاں ایڈریس بار نامی نیا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے اسے اوپر نیچے کیا جا سکتا ہے۔اگر آپ کو ایڈریس بار کو اپنی جگہ سے ہلانا پسند نہیں تو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آپشنل فیچر ہے یعنی آپ کی مرضی ہے تو استعمال کریں، ورنہ نظر انداز کر دیں۔مگر یہ جان لیں کہ ایڈریس بار کو ویب برازر میں نیچے منتقل کرنا کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔بیشتر اسمارٹ فونز کا ڈسپلے کا فی بڑا ہوتا ہے اور اوپر موجود ایڈریس بار کو ایک ہاتھ سے استعمال کرنا ممکن نہیں، مگر نیچے موجود ایڈریس بار میں یہ کام آسانی سے ممکن ہو جاتا ہے۔آسان الفاظ میں ایڈریس بار کو نیچے منتقل کرنے پر صارفین کے لیے ٹائپ کرنا زیادہ آسان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں