3 ائیرپورٹس کی تعمیر نوکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاک، بھارت جنگ کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا طویل اجلاس ہوا جس دوران تین ائیر پورٹس کی تعمیر نو،سٹیٹ لاونجز کی حالت بہتر کرنے، ملازمین کو 30فیصد عبوری ریلیف اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی۔کراچی میں سیکریٹری دفاع کی زیر صدارت طویل اجلاس ہوا جوچھ گھنٹے تک جاری رہا، سیکریٹری نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی پر بورڈ ارکان اور افسران کو سراہا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان،سکھر اور رحیم یارخان ائیر پورٹس کی تعمیر نو ، ایئر پورٹس پر سٹیٹ لاونجز کی حالت بہتر کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بارہ سے پندرہ فیصد تک اضافے کی منظوری دی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افسران اور سٹاف کیڈر ملازمین کو تیس فیصد عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا جو یکم جولائی 2024سے دینے کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں