قتل یا خودکشی،دکان کے باہر سوئے شخص کی موت معمہ بن گئی

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 229 ر-ب مکوانہ چشت نگر میں کریانہ کی شاپ کے باہر سوئے ہوئے شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شخص اشرف ولد شاہد نے چشت نگر میں کریانہ کی شاپ بنا رکھی تھی اور رات کو دکان کے باہر سوتا تھا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی گردن پر رسی کے نشانات واضح ہیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں