مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ہفتہ وار مہنگائی میں 0.38فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سالانہ بنیاد پر شرح منفی1.61فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کیمطابق گزشتہ ہفتے میں 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 8.31فیصد بڑھی،جبکہ انڈے 5.87 ساتھ فیصد تک مہنگے ہوئے ۔مختلف شہروں میں چینی 180سے 200روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی ۔رپورٹ کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت 236سے 300تک ریکارڈ کی گئی، 20کلو آٹے کی قیمت 1380سے 1800روپے تک رہی۔اس دوران ٹماٹر 9.34 فیصد اور کیلے 1.57فیصد سستے ہوئے۔ ایک سال میں چینی 28فیصد، دال مونگ 18 اور بڑا گوشت 14.62فیصد مہنگا ہوا،سالانہ بنیاد پر پیاز اور ٹماٹر 48 فیصد سے زائد سستے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں