شگر (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔شگر کے ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق کیٹو مہم جوئی کے دوران 4کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے جس دوران 3غیر ملکی کوہ پیمائوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطا بق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک پاکستانی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق کوہ پیما کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاں سیتھا، جنہیں آج سدپارہ گاں میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔




