ٹوبہ میں لائیوسٹاک کارڈ سکیم پر عملدرآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت صوبے بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی لائیو سٹاک کارڈ اسکیم پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں پہلے مرحلے میں 443 کسانوں کو وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈز فراہم کیے گئے جن کے ذریعے اب تک 4 کروڑ 94 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوائی جا چکی ہے۔اسکیم کے دوسرے مرحلے کے لیے 810 کسانوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن پر پراسیسنگ جاری ہے۔ اسکیم کے تحت فی جانور 27 ہزار روپے تک کا بلاسود قرض، فیڈ کی خریداری پر سبسڈی، جانوروں کی بیماریوں سے بچا کے لیے ویکسینیشن اور اسپرے، اور موبائل ویٹرنری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر حنا کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اس اسکیم کا مقصد چھوٹے کسانوں کو براہ راست مالی معاونت فراہم کر کے ان کی آمدنی میں اضافہ اور جانوروں کی پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔ پروگرام سے مستفید ہونے والے کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اسکیم نے ان کے معاشی مسائل میں نمایاں کمی کی ہے اور وہ اب جدید طریقوں سے جانوروں کی نگہداشت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں