شہری و علاقائی خوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی سی چنیوٹ صفی اللہ گوندل

چنیوٹ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیاری سٹرکیں آسان سفراورسٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل نے تحصیل بھوآنہ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے چنیوٹ جھنگ روڈ اڈہ جامع آباد کا دورہ کرکے سٹرک کے زیرالتوا حصہ کی تعمیرومرمت میں سست روی پر اظہار برہمی کیااورایکسیئن و کنٹریکٹر کو روڈ کی بیس مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھیں اور روڈ کے دونوں اطراف نالوں پر ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے موقع پر دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ دکاندار روڈ پر تجاوزات کرنے سے بازرہیں۔روڈ کی خوبصورتی قائم رکھی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنے دیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری وعلاقائی خوبصورتی بھی اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے بائی پاس چوک(زیروپوائنٹ)کا دورہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کو تجاوزات فوری ختم کرانے کی تاکیدکی اور کہا کہ تحصیل کے داخلی راستے کی خوبصورتی شاہکار ہونی چاہیے جبکہ چوک کی ری ماڈلنگ کے ساتھ دلکشی واضح نظر آئے۔ڈپٹی کمشنرنے بھوآنہ کلری روڈ کا دورہ بھی کیا اورسٹرک کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ شاہرات سے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کوالٹی پر زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام الناس کو معیاری،آرام دہ اور سہل سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے دوست محمد لالی برج کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے امین پور بائی پاس چوک کی خوبصورتی کے اقدامات کا جائزہ لیا اورچوک میں نصب ماڈلز دیکھے۔انہوں نے چوک کی مزید دلکشی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کی مجموعی ترقی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں