منہاج القرآن کے زیراہتمام ردقادیانیت کورس شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منہاج القرآن علماء کونسل وتنظیم الاخوةکے زیر اہتمام فتنہ قادیا نیت کے تاریخ پس منظر ، گمراہ کن حقائق اوراسلا م کے خلاف ان کی ریشہ دوانیوں سے مکمل آگاہی قرآن وحدیث میں مسئلہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرنے کے لیے سالانہ 3 روزہ ردقادیانیت کورس کا آغاز 19جولائی بروز ہفتہ سے دارالعلوم نوریہ رضویہ بغدادی جامعہ مسجد گلبرگ اے میں ہورہا ہے جو 21جولائی تک جاری رہے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت غلام محمد قادری نے بتایا کہ کورس کے دوران نامور علماء کرام ،دانشور اور سکالرز مختلف موضوعات پر لیکچر ز دیں گے جن میں پیرسیدمحمدسعیدالحسن شاہ، پروفیسرعرفان محمودبرق ،پیرسوہناماہی شاہ، محمدالیاس اعظمی،پروفیسربدیع الزماں ،ڈاکٹرخادم حسین خورشید،مفتی شوکت علی سیالوی،علامہ خان محمدقادری، علامہ غلام دستگیرفاروقی شامل ہیں۔جبکہ کورس میں پیراشفاق علی چشتی،علامہ محمدیوسف نقشبندی،سیدطاہرحسین شاہ بخاری،پیرسیدفرخ شاہ صابری،مفتی محمدعبدالقوی بغدادی،حاجی غلام رسول،حاجی محمدامین القادری،شیخ محمدارشد،علامہ عزیزالحسن اعوان،علامہ شفقت حیدری،سیدغلام محی الدین،سیدآفتاب عظیم بخاری،سیدغلام محمد شاہ،منیراحمدنورنی،پیرمعین الحق شاہ،سیدجلالی الدین رومی،سیدعلی حیدرحسنی شرکت کریں گے۔ بیرون شہر سے آنے والے شرکاء کے لیے رہائش کا بندوبست بھی ہوگا شرکاء کو کورس کے اختتام پر اسناد بھی دی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں