ایکسائز انسپکٹر جہانزیب عمر کی تاجروں سے بدتمیزی برداشت نہیں کرینگے،محمد امین بٹ

فیصل آباد (پ ر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویرعباس گوندل سے ایکسائز انسپکٹر جہانزیب عمر کی طرف سے تاجروں کو ہراساں کرنے کے بارے میں ملاقات کی’ وفد میںسینئروائس چیئرمین ذیشان ظفر’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ بابا دین شامل تھے’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویرعباس گوندل کو تاجروں کے تحفظات اور ایکسائز انسپکٹر جہانزیب عمر کی تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور زیادتیوں کے بارے میں آگاہ کیا’ امین بٹ نے بتایا کہ کس طرح ایکسائز انسپکٹر تاجروں کو ہراساں کر کے ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے’ انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویرعباس گوندل سے اپیل کی کہ ادارے کی بدنامی بننے والے ایسے افراد کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کا کڑا احتساب کیا جائے’ محمد امین بٹ نے کہا کہ آٹھ بازاروں میں کسی اچھی شہرت رکھنے والے انسپکٹر کو تعینات کیا جائے کیونکہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر جگا ٹیکس نہیں دیں گے’ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویرعباس گوندل نے محمد امین بٹ کی قیادت میں آنے والے وفد کی شکایات اطمینان سے سنیں اور وفد کو بتایا کہ اس انسپکٹر کے خلاف پہلے بھی میرے پاس بہت سی شکایات آئی ہیں جن پر ایکشن لیا جا رہا ہے’ آپ اپنے لیٹر ہیڈ پر درخواست دیں’ میں مذکورہ انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کے آرڈر جاری کروں گا’ ہم کسی ایسے شخص کو برداشت نہیں کریں گے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے’ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویرعباس گوندل نے فیصل آباد کے تاجروں کو پیغام دیا کہ کسی ایکسائز انسپکٹر سے ہراساں نہ ہوں میرے دفتر کے دروازی کھلے ہیں’ آپ کے سائل کا فوری ازالہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں