اولیا اللہ سے محبت رکھنے والے کبھی گمراہ نہیں ہوتے،راجہ دانیال،عمر اسرار منے خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اولیاء اللہ سے محبت رکھنے والے کبھی گمراہ نہیں ہوتے’ اولیاء اللہ کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اولیاء اللہ نے اپنی زندگیاں اللہ کی مخلوق کی بہتری کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر اللہ کی قربت حاصل کی جا سکتی ہے’ ان خیالات کا ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) بیرسٹر راجہ دانیال احمد’ عمر اسرار منے خاں’ سابق چیئرمین میاں اقبال شریف نے حضرت سید نورشاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی اختتامی تقریب کے موقع پر نے کیا’ اس موقع پر ایم این اے چنگیز خان کاکڑ’ دربار کے متولی چوہدری مزل حسین’ رانا غوث ‘ مریدین اور زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جو انسان اللہ کی مخلوق کو راضی کر لیتا ہے اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کا فیضان حاصل کرکے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے برگزیدہ بندے اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ لوگ ہوتے ہیں جو قوم کو شعور و آگہی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔محبت رسولۖ ایمان کی روح ہے’ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے باعث سعادت ہے کہ ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں’ہمیں چاہئے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی طرف خاص توجہ دیں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنت کا راستہ حقوق العباد سے ہو کر گزرتا ہے’ اگر کوئی شخص جنت حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرے اور مخلوق خدا کو راضی کر لے’ اگر ہم اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اللہ ہم سے راضی ہو گیا اور جس سے اللہ راضی ہو گیا دونوں جہان اس کے ہو گئے۔ آخر میں حاضرین کو لنگر تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں