صحابہ کرام نے نبی علیہ السلامۖ کی خاطر ہررشتے کو قربان کر دیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کائنات کی وہ عظیم ترین جماعت ہے کہ جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنے نبی علیہ السلام کی خاطر دنیا کے ہر تعلق اور رشتے کو قربان کر دیا تھا ۔ بھوک و پیاس تو اپنی جگہ امام الانبیا علیہ السلام کی نبوت و رسالت کو ماننے کے بعد مکہ والوں کے ہر ظلم و ستم کو برداشت کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں بار بار انھیں جنت کی بشارتیں اور کامیابی و کامرانی کے سرٹیفکیٹ جاری کیئے ہیں بلکہ ان کے ایمان کو ہمارے لئے معیار اور کسوٹی قرار دیا گیا ہے ۔ اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اور خلفا راشدین کے دور کو تاریخ اسلام سے الگ کر دیا جائے تو تاریخ اسلام اپنی اہمیت و افادیت کھو بیٹھتی ہے کیونکہ تاریخ اسلام کا آغاز ہی خلفا راشدین کے دور سے ہوتا ہے ۔ ان کی عظمت کا اعتراف خود رب العالمین نے قرآن مجید میں اور امام الانبیا علیہ السلام نے اپنے فرامین میں بارہا مقامات پر کیا ہے ۔ لہذا اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالا کسی صورت بھی مسلمان نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں