سمندری (بیورو چیف)وزیر اعلی مریم نواز شریف نے خود کو متحرک وزیراعلیٰ ثابت کیا مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی روایت کو مزید آگے بڑھایا ہے ان خیا لات کا اظہار چو ہدری ثقلین گجر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب۔چیئر مین آ ل پاکستان گجر ایسوسی ایشن گلف نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں قانون نافذ کرنیو ا لے اداروں سمیت دیگر صوبائی محکموں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان سمیت مجموعی طور پر مثالی انتظاما ت کئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزراء نے محرم الحرام کے پیشگی انتظامات اور امن وامان کے قیام کیلئے جس طرح صوبہ بھر میں طوفانی دورے کئے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ عاشور محرم امن وامان سے گزرا۔




