فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کو مائنس کرنے اورن سے ش نکالنے والے خود مائنس بھی ہو گئے اور تقسیم بھی-جھوٹے مقدمات اورایک نااہل شخص کواقتدارمیں لاکر معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے سازشوں میں ناکام ہوئے آ ج میاں نوازشریف کی قیادت میں مرکز اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں معیشت کو مستحکم اورروزمرہ کی تمام اشیا سستی کرکے عوام کو خوشحال کردیاہے-ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن ملک اورعوام کے لیے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی اداروں کوبدنام اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی جماعت ہے-پی ٹی آئی نے اپنے کردارسے ملک کو نقصان پہنچایاہے-اب اتحادی حکومت دوتہائی اکثریت کے ساتھ جبکہ مسلم لیگ ن بھی سادہ اکثریت کے ساتھ ہوجائے گی-ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر مسلم لیگ ن نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی مشکلات کم کی ہیں-انہوں نے کہا کہپی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا-پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کا چرچا کر رہی ہے اوراین آر او کے لئے منت سماجت بھی انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے جومیاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کانتیجہ ہے۔




