پارٹی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ملک کودر پیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے وسیع تر ترقیاتی ایجنڈ ے پر عمل پیراہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی پالیسیوں کودل و جان سے پسند کرتے ہوئے ا س میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ا نہو ں نے کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو عوامی خدمت کا مشن لے کر پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔ایسے کار کنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ و زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پارٹی کارکنوں کو جو عزت و مقام دیا جاتا ہے اس جیسی مثال کسی سیا سی پارٹی میں نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے الزامات اور جھوٹ بولنے کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیںجس کا کوئی سر پیر نہیں ہے ۔ حکومت نے جس تیزی سے ریکارڈ وقت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈا ل کر دنیا کے نقشہ پر اہم مقام حاصل کر لیا ہے اس پر دنیا حیران ور ششدر ہے مگر جلد یہ مخالفین خود راہ راست پر آ کر حکومت کے شانہ بشانہ ترقی کے کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں