فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک اہل سنت پاکستان کہ زیرا ہتمام چیئرمین تحریک اہل سنت پاکستان حضرت صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی کی زیر سرپرستی سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا ساجد حسین رضوی مہتمم جامعہ فیضان محدث اعظم پیر محل، حضرت علامہ مولانا قاری محمد زبیر قادری رضوی صدر علما ونگ تحریک اہل سنت پاکستان نے کیا جبکہ سید ظہیر احمد شاہ شیرازی نے نقابت اور ثنا خوان مصطفی محمد زبیر سلطانی ،حافظ محمد فیصل سلطانی ،حضرت علامہ مولانا قاری محمد عمیر گیلانی ،نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ صدر علما ونگ تحریک اہل سنت پاکستان قاری محمد زبیر قادری رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حضرت امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور شہدائے کربلا کانفرنس میں علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی جبکہ حضرت علامہ مولانا محمد اکرم سیالوی ، قاری احسان اللہ رضوی، صدر انجمن انتظامیہ مسجد ڈاکٹر محمد وقاص، خزانچی مسجد محمد سلیم، محمد شکیل جٹ، محمد عامر جٹ، خادم حسین ،مہمانان گرامی مرزا علی رضا مرزا ،محمد شہباز ،حافظ محمد یاسین، محمد نجم ،سلیم جٹ ،حافظ علی عباس جٹ ،اسد الرحمن رضوی اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ قاری محمد زبیر قادری رضوی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان ہماری جان ہے اس سے ہمیں اس عشق مصطفی کا درس ملا ہے اور اہل بیت کی محبت کا درس ملا ہے۔ آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان سے ہمیشہ محبت مصطفی اور محبت اہل بیت کی خوشبو آتی ہے، آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان اہل سنت کا مرکز ہے۔ محفل کے اختتام پر قاری محمد زبیر قادری رضوی نے ملک کے پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔




