بیماری سے تنگ نوجوان نے سرمیں گولی مارلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بیماری سے تنگ آ کر نوجوان نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کو لہو لہان کر لیا،اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلوچنی کے علاقہ70ر۔ب کا 22سالہ نوجوان دائود مسیح ولد منیر مسیح کافی عرصہ سے بیمار تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی مریض بن چکا تھا گذشتہ شب کمرے میں جا کر اس نے اپنے سر میں گولیاں مار کر خود کشی کی کوشش کی ، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کے پاس پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا ، جس پر تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں