جناح کالونی BCٹاور کے قریب شہری کے گھر میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جناح کالونی بی سی ٹاور کے قریب زیرتعمیر گھر میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 کے عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جناح کالونی بی سی ٹاور کے قریب شہری کے زیرتعمیر گھر میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے وہاں پر پڑے لکڑی کے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں