نشئی نے چھریوں کے وار کرکے ساتھی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ راجباہ روڈ پر نشئی نے نشہ نہ دینے پر ساتھی کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول کے ورثاء اور قاتل نشئی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام جھنگ بازار کے علاقہ راجباہ روڈ پر مبینہ طور پر نشہ نہ ملنے پر دو نشئی آپس میں لڑ پڑے، ایک نے چھریوں کے وار کر کے ساتھی کو بری طرح گھائل کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نامعلوم نشئی کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول کے ورثاء اور قاتل نشئی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں