حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹوبہ کا رہائشی 32سالہ کاشف ولد بشیر بیروزگارتھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گذشتہ روز بھی کسی بات پر جھگڑا ہوا تو انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی۔ لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں