مریم نواز کا چکوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

لاہور( بیورو چیف)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کے لواحقین کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ـوزیراعلی مر یم نوازشریف سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے خود چکوال پہنچ گئیں ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا بھرپور فضائی جائزہ لیا ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیاـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تکیہ شاہ مراد، امیر پور منگن للیانی،اور دھید وال کا فضائی دورہ کیا ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال کو جہلم سے منسلک کرنے والے ڈھمن برج کا بھی فضائی جائزہ لیا ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھمن برج کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کیـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گھروں۔ روڈز اور پل کا جائزہ لیا ـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے متاثرہ روڈز کی تعمیر و بحالی کا مشاہدہ کیا ـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کا مشاہدہ کیاـبعد ازاں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں اجلاس کی صدارت کیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے بارشوں کے دوران چھتیں وغیرہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیاہےـبارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے چکوال کے 4 اور تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی ـوزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر متاثرہ افراد کے گھروں میں جا کر فوری طور پر چیک دیں گےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس فور س کو دوبارہ پوری طرح فعال کرنے کا حکم دیاـپنجاب بھر میں سول ڈیفنس فورس کے رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹریننگ کی ہدایت کیـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے بارشوں کے اگلے سپیل سے قبل کچے مکان خالی کرانے کا حکم دیاـکچے گھروں میں مکین خاندانوں کو ریلیف کیمپ یا سرکاری عمارتوں میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈوھمن پل کو جلد ازجلد ٹریفک کے لئے کھولنے کا حکم دیاـوزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈوھمن پل کو سٹیل برج کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں کے لئے 2دن کے ا ندر کھول دیاجائے گاـچکوال کو جہلم سے لنک کرنے والے پل کی جلد ازجلد مرمت اور بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کیـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے چکوال کے دیگر 6 برج اور روڈز کی تعمیر و مرمت جلد ا زجلد مکمل کرنے کی ہدایت کیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے سی اینڈ ڈبلیو کو بلکسر تا چکوال تہوا بہادر کے مقام پر سڑک کی فوری تعمیر مرمت کرنے کی ہدایت کیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے بارش کا اگلا سپیل شروع ہونے سے پہلے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کیـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے چکوال میں مائیکرو سمال ڈیم کی سروے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ قدرتی آفات پر کسی کا کنٹرول نہیں، زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ـ ڈوبنے، چھتیں وغیرہ گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئی، لیکن حکومتی اداروں کا رسپانس قابل تحسین ہے ـڈپٹی کمشنر رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر اگلے سال کے لئے بھرپور تیاری کی جائے ـبارشوں کے دورا ن انتظامیہ سے ہر شہر کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی ـاللہ کا شکر ہے پورے پنجاب میں انتظامی اداروں کی غفلت یا کوتاہی کی وجہ سے کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے سیلابی ریلوں کے دورا ن گرنے والی عمارتوں اورفصلو ں کے نقصانات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ـڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے سیلاب کے دوران اور بعد میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیـ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ چکوال میں معمول سے 400ملی میٹر سے زائد بارش ہوئیـچواسیدن شاہ نالے میں پانی کا بہاؤ معمول سے 4گناہ زیادہ تھاـسیلابی بارش میں ضلع چکوال کے 6علاقے،6روڈ اور 4 برج متاثر ہوئے ـبارشوں سے قبل تمام ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ اور ضروری آلات کو فنکشنل کر دیا گیا تھاـڈپٹی کمشنر چکوال نے ڈی سلٹنگ، خطرناک عمارتوں کے سروے اور فلڈ موک ایکسرسائز کے بارے میں آگاہ کیا ـبارشوں کے دوران چکوال میں لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاـ بارشوں کے تاریخی اور ریکارڈ سپیل میں پولیس اور انتظامیہ نے 223، ریسکیو 1122نے 57، اور 27افراد کو ہیلی کوپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیاـ ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے امن وامان کے بارے میں بریفنگ دی ـچکوال میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور کرائم میں کمی ہورہی ہےـ چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں 30سے 40فیصد کمی ہوچکی ہے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اور ڈی پی او احمد محی الدین کو شاباش دیـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں