سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے34 ہلاک

ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویتنام میں خراب موسم کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 34افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں پیش آیا، حادثے کا شکار کشتی سیاحوں کو سیر کرانے کے لیے لیکر جارہی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار کشتی ونڈر سی پر عملے کے 5ارکان سمیت کل 53افراد سوار تھے جن میں سے 11افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 8افراد تاحال لاپتہ ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ویتنام ہی سے تھا اور وہ ہنوئی سے سیاحت کے لیے آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں