ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “ریلیف وژن” کے تحت ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔ گزشتہ روز شہر میں 8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی فوری نکاسی آب کا مثر آپریشن شروع کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فیلڈ ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہوئیں اور شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا عمل تیز کیا گیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیام غنی نے نشیبی علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا، جہاں نکاسی آب کا کام جنریٹر پر جاری رہا۔انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شہباز چوک انڈر پاس سے مکمل طور پر پانی نکال دیا گیا ہے۔




