7یورپی ممالک میں غیر ملکی طلباء آسانی سے مستقل رہائش اختیار کرسکتے ہیں

اسلام آباد ( بیو رو چیف )یورپ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں غیر ملکی طلبا کا خواب ہوتا ہے کہ وہ وہیں مستقل سکونت اختیار کریں۔ کچھ ممالک میں یہ عمل مشکل ہو سکتا ہے، لیکن یورپ کے ایسے سات ممالک بھی ہیں جہاں طالبعلموں کے لیے سٹوڈنٹ ویزا سے پرمننٹ ریزیڈنسی (PR) حاصل کرنا نسبتاً آسان ہے۔فرانس کی یونیورسٹیاں عالمی سطح پر معروف ہیں۔ گریجویشن کے بعد طالبعلم “APS” نامی عارضی رہائشی پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، جس سے وہ 24 ماہ تک نوکری تلاش کر سکتے ہیں یا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس عرصے میں مستقل رہائش کی راہ ہموار ہوتی ہے۔جرمنی میں مفت تعلیم اور مضبوط معیشت اسے غیر ملکی طلبہ کے لیے پرکشش بناتی ہے۔ گریجویٹ ہونے کے بعد 18 ماہ کا “جاب سییکر ویزا” حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نوکری ملنے کے بعد “EU بلو کارڈ” یا ورک ویزا کے ذریعے مستقل رہائش آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں